2025-06-09@14:23:21 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«فلائی اوور»:

    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیاری کو سراہا ہے جبکہ فلائی اوور ہیڈ برج کی آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ہے۔انہیں صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت نے فلائی اوور سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 2.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا فلائی اوور 1.3 کلو میٹر طویل ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر فلائی اوور سے 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی.فلائی اوور سے خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تمام تحصیلوں سے سرگودھا آنے والے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔صوبائی وزیر نے مریم...
    کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔  فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
      فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے  مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
    سی بی ڈی پنجاب والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر سولر پینلز سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا جب کہ روڈ کے اطراف پارک اور سائیکلنگ ٹریک بھی بنائے گئے ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب نے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔ سی بی ڈی روٹ 47 پر تعمیر شدہ سی بی ڈی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی پیدل گزرگاہ کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا۔ سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 پر والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی دونوں اطراف پر سی این سی پینلز کے لوئرز لگا کر ایک خوبصورت پیدل گزرگاہ بنائی ہے جس کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک...
    ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کو سمنگلی روڈ سے ملانیوالی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والی فلائے اوور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کو سمنگلی روڈ سے ملانے والی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے بند ہونے کے باعث ٹریفک میں نمایا بدنظمی اور رش دیکھا جا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) محسن نقوی دور میں لاہور میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور ڈیڑھ سال بعد ہی استعمال کے قابل نہ رہا، صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ فیروزپور روڈ پر تعمیر کیے جانے والا "پاکستان برج" ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔(جاری ہے)                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                            
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) حادثہ تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
    فاران یامین:  لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔  حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
    ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ پہلی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے روانگی اختیار کی، جس میں 323 مسافر سوار تھے۔ یہ بحالی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کے منافع بخش روٹس بند ہونے سے قومی ایئر لائن کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس موقع پر نجکاری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایئر لائن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی ایئر لائن ہمیشہ پاکستانی عوام کی...
۱