اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، صحافیوں پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں دھکم پیل اور تشدد میں بدل گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر طیب بلوچ فیصل حکیم پر پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد۔۔۔لڑائی علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو سے پہلے ہوئی۔۔۔ pic.
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 8, 2025
عینی شاہدین کے مطابق علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، جس میں چند صحافیوں کو دھکے بھی دیے گئے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیمروں اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
اس ناخوشگوار واقعے کے بعد صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا۔
صحافیوں کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بلاجواز جارحیت کی گئی۔
صحافی برادری نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور مستقبل میں میڈیا نمائندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بدنظمی صحافیوں پر تشدد علیمہ خان میڈیا ٹاک وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صحافیوں پر تشدد علیمہ خان میڈیا ٹاک وی نیوز علیمہ خان کی میڈیا میڈیا ٹاک پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔