جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پولیس کے مطابق زینب کی کمر، ہاتھ اور ٹانگوں کو گرم استری سے بری طرح جلایا گیا، بچی کو علاج معالجے کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر بچی پر تشدد میں ملوث ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرکے فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ زین قریشی یا تو تعویذ دھاگہ کریں یا پھر مکمل سیاست کریں۔

 اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

 عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شریک ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ اگر وہ درباروں میں مصروف ہیں تو بہتر ہے سیاست چھوڑ کر تعویز دھاگا کا کام کر لیں۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • ترکیہ: آتشزدگی سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ہوٹل کے مالک کو عمر قید
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری