اسلام آباد: بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کے باہر مظاہرے سمیت مختلف مقدمات میں بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عمر ایوب، زرتاج گل سمیت کئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ اگلی تاریخ تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔ مزید یہ کہ مجموعی طور پر 240 سے زائد ضمانتیں زیر سماعت ہیں، جن پر آئندہ سماعت میں فریقین سے دلائل طلب کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا، سنگجانی، ترنول اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔