Juraat:
2025-09-18@13:55:03 GMT

یہ بہیمیہ بہیمت اور یہ لجاجتت اور یہ لجاجت

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

یہ بہیمیہ بہیمت اور یہ لجاجتت اور یہ لجاجت

ماجرا/ محمد طاہر

۔۔۔۔۔۔۔۔
قطر پر سکون ہے۔ پھر ہنگامہ کیا ہے؟
دوحہ سربراہی کانفرنس ، مسلم دنیا کے’ ناجائز’ حکمرانوں کے لیے تصاویر کھنچوانے کا ایک منافقانہ اور عامیانہ موقع تھا۔ اگر یہ اسرائیل کے خلاف کسی منصوبے کے صلاح مشورے کا کوئی ”موقع” تھا تو پھر اس کے ”اعلامیے” سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ اسرائیل کی روایتی مذمت زیادہ بہتر الفاظ میں کی گئی۔ نیتن یا ہو جس پر طنزیہ قہقہ اُچھالتا رہتا ہے۔ عالمی سیاست کے تھیٹر پر امریکا اور اسرائیل جتنے دھوکے تخلیق کر سکتے ہیںاور جتنے مغالطے پیدا کرسکتے ہیں، وہ سب یہاں ایک تماشے کے ساتھ موجود ہیں۔ دوسری طرف عالم اسلام کے’ ناجائز’ حکمران جتنی خباثت، رکاکت، رِذالت ،دِنایت اور منافقت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، وہ دوحہ میں کردکھایا۔
دوحہ کانفرنس دراصل اپنا نوحہ آپ تھی۔ 57اسلامی ممالک کے علاوہ تین مبصر وفود کے ساتھ تقریباً 60ممالک کے قطر اجتماع کا کیا مطلب تھا؟ یہ دنیا کی کل آبادی کی تقریباً 25فیصد (2ارب) کی نمائندگی تھی۔ اگر وسائل کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ دنیا کے ثابت شدہ تیل کے ذخائر کا تقریباً 70فیصد اور گیس کے ذخائر کا 50فیصد رکھتے ہیں۔ان کے پاس دنیا کی بہترین زرعی زمینیں، یورینیئم ، سونا اور معدنی ذخائر ہیں۔ ان ممالک کے پاس مجموعی طور پر گیارہ ملین کی فعال فوج ہے۔ ایک ملک ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے۔ او آئی سی کے تمام ممالک مشترکہ طور پردنیا کے دفاعی بجٹ کا تقریباً 18فیصد خرچ کرتے ہیں۔ او آئی سی ممالک کے پاس دنیا کی کل زمین کا تقریباً 22 فیصد یعنی (32ملین مربع کلومیٹر) رقبہ ہے۔ بے پناہ وسائل، انتہائی بڑی آبادی اور حد درجہ اہمیت کے حامل جغرافیے رکھنے والے عالم اسلام کے حکمران قطر کی سرزمین پر دوحہ کانفرنس میں ”رُدالی عورتوں” سے بدتر دکھائی دیے۔ ایسا نہیں تھا کہ یہ کمزور اور لاچار حکمران اتنے کمزور اور لاچار بھی ہیں۔ اندرون ملک یہ حکمران اپنے شہریوں کے خلاف چنگیزی چہرہ لے کر سامنے آتے ہیں۔
سعودی عرب سے شروع کریں۔ امریکا کے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں خود کو اگلے پچاس برس کا حکمران قرار دینے والے محمد بن سلمان کے ملک میں2600سیاسی قیدیوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ مارچ 2023 میںایک ہی دن میں81افراد کو پھانسیاں دی گئیں۔ 2024ء میں 345لوگوں کو پھانسیاں دی گئیں۔ جو حالیہ برسوں میں ایک نمایاں اضافہ تھا۔ ولی عہد نے سیاسی اور اقتصادی طاقت کو اپنی ذات کے گرد مرتکز رکھنے کے لیے ‘شہزادوں’ کو گرفتارکیا۔ سوال اُٹھانے والے صحافیوں کو ڈرایا۔ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے دوسرے اسلامی ملک کی سرزمین کا بھی احترام نہیں کیا۔ خواتین سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو بے رحمانہ رکھا۔ یہ سب کچھ قومی سلامتی اور سیاست میں بُرا بھلاکہنے کے مبہم قوانین کی آڑ میں ہوا۔ غیر نمائندہ قوتوں کے ناجائز ریاستی قبضوں کے تحفظ کے لیے’ قومی سلامتی’ کی آڑ، ڈھال اور چال ایک سفاکانہ تاریخ بنا چکی ہے۔ سعودی عرب اس کی ایک مثال ہے۔
عالم اسلام کی واحد ایٹمی ریاست پاکستان میں یہ روش دہائیوں پُرانی ہے۔یہاں آزادیٔ صحافت کا خطرہ چھوٹا ہو گیا ہے ، بنیادی طور پر تصورِ آزادی کو ہی یہاں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے جیسی مثالیں حالیہ تاریخ میں سامنے آئی ہیں ، یہ استعماری عہد کے قابض حکمرانوں کی تاریخ سے ملتی جلتی اور بعض واقعات میں اس سے بھی بدتر ہے۔ انسانی حقوق کی پامالیاں شاہراؤں کے عمومی نظارے بن گئے ہیں۔ جبری گمشدگیوں کو حب الوطنی اور سالمیت وطن کے ناقابل چیلنج بیانئے میں ملفوف کر دیا گیا ہے۔” کمیشن آف انکوائری آن اینفورسڈ ڈس اپیئرنس ”کے مطابق 9,000سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں، شہباز سرکار میں تقریباً 2,600 معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔ سخت ترین پہرے موبائل فون پر بٹھا دیے گئے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کی نگرانی کا ایک بھیانک نظام رائج ہے جس کے تحت 40لاکھ موبائل فونز کی نگرانی ایک ساتھ کی جا رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی کے مطابق 2023میں 10,000سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک جماعت پر کریک ڈاؤن کی واحد مثال ہے۔
ترکیہ کی مثالیں بھی ایک بدترین منظرنامہ رکھتی ہے۔ جہاں اظہارِ رائے کی آزادی اور سیاسی مخالفین کے خلاف ریاستی دباؤمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکیہ کودنیا کے ان چند ممالک میں شامل سمجھا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ صحافی قیدبھگتتے ہیں۔ یورپی کورٹ آف ہیومن رائٹس نے ترکیہ کو 164 مقدمات میں سے 154میں اظہارِ رائے کی خلاف ورزی پر سزا ئیںدی ہے، یہ شرح ناقابل یقین حد تک 93.

9 فیصد ہے۔ رجب طیب اردوگان کا ترکیہ، یورپی کورٹ آف ہیومن رائٹس سے 2024میں ایک جج کو غیر قانونی قید کرنے پر 28,100 یورو ہرجانے کی سزا بھی پاچکا ہے۔ ترکیہ بھی پاکستان کی طرح انٹرنیٹ آزادی کو محدود کرنے کی منظم ریاستی کوششوں میں بدتر ممالک میں شامل سمجھا جاتا ہے۔ ترکیہ نے مارچ 2025میں گوگل کی الگورڈم تبدیلیوں سے مخصوص ویب سائٹس کے ٹریفک کو بھی متاثر کیا۔مخالف سیاسی کارکنوں کو دبانے اور ابھرتے سیاست دانوں کو حوالہ زنداں کرنے میں طیب اردوگان پاکستانی حکمرانوں کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔
ایک مثال مصر کی بھی لے لیں۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ماضی کے فرعونوں کی بے رحمی کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ وہ ایک منتخب حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قابض ہوئے۔ سزائیں ، گرفتاریاں اور بدترین تشدد کا سہارا لے کر الاخوان المسلمین کا قلع قمع کرنے میں مسلسل سفاکی دکھا رہے ہیں۔ مصر کے بے رحم قابض حکمرانوں نے2013کے بعد سے ، اخوان المسلمین کے تقریباً 40,000ارکان اور حامیوں کو گرفتار کیا ، جن میں سے متعدد کو موت کی سزا یا عمر قید سنائی گئی۔ اسی طرح جابر حکومت نے اخوان المسلمین کی 1,225فلاحی تنظیموں، 105 اسکولوں، 83کمپنیوں، 43اسپتالوں اور 2میڈیکل سینٹرز کو بھی ضبط کیا۔مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے اندازوں کے مطابق مصر میں اس وقت بھی تقریباً60,000 سیاسی قیدی ہیں، جن میں صحافی، انسانی حقوق کے کارکن اور حکومت مخالفین شامل ہیں۔ سیاسی قیدیوں کی بڑی تعداد مقدمے یا ٹرائل کے بغیر زیرِ حراست ہے ۔
عالم اسلام کے تمام ممالک کے شہری اندرون ملک اپنے حکمرانوں سے اسی نوع کی بے رحمی کے شکار ہیں۔ یہاںمحض بطور مثال چار ممالک سعودی عرب، پاکستان ،ترکیہ اور مصر کا ذکر کیا گیا ہے۔ جو ظلم کی ایک منظم چکی میں اپنے عوام کو نظریاتی، سیاسی، علمی اور اخلاقی سطح پر پیس رہے ہیں۔اور فطری آزادیوں سے فروغ پزیر انسانی صلاحیتوں کی راہ میں قومی سلامتی کے نام پر رکاؤٹیں پیدا کرنے پر تُلے ہیں۔ یہ ممالک دفاعی صلاحیتوں میں بھی ایسے امتیازات رکھتے ہیں جو ایک دوسرے مسلم ملک ایران سے کہیں بہتر بھی ہیں۔ ایران کا ذکر یہاں اس لیے کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں ایران نے اسرائیل کا مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وسائل، عزم کی راہ میں رکاؤٹ نہیں بنتے اور اسرائیل ناقابل شکست نہیں۔ذرا چار ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو چند جملوں میں دیکھ لیں!سعودی عرب 80 سے 90 ارب ڈالر ، ترکیہ20 سے 25ارب ڈالر، پاکستان11 سے 12 ارب ڈالر اور مصر 5 سے 6ارب ڈالر سالانہ دفاعی اخراجات کرتا ہے۔ ان ممالک کے پاس بالترتیب دولاکھ پچاس ہزار،تین لاکھ پچپن ہزار، چھ لاکھ پچاس ہزار اورچار لاکھ پچاس ہزار فعال فوجی ہیں جبکہ ریزرو افواج کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ سعودی عرب کے پاس جدید ٹینک (Abrams)، جنگی طیارے اور ایڈوانسڈ دفاعی نظام ہے۔ ترکیہ ڈرون (Bayraktar TB2)، ٹینک (Altay)، کمرشل اور فوجی UAVمیں مضبوط ہے۔ پاکستان جے ایف ۔ 17 طیارے ، میزائل نظام اور سب میرینز میں مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ایٹمی ہتھیار کے طور پر عالم اسلام کی واحد قوت سمجھا جاتا ہے۔ مصر کے پاس ٹی ۔90 ٹینک، ایف سولہ اور مضبوط بحری طاقت ہے۔
دوحہ کانفرنس اس حجم ، طاقت اور صلاحیت کے ساتھ اسرائیلی حملے کے خلاف ہوئی تھی۔ مگر اس کانفرنس سے ایک بھی اسرائیل کے خلاف اقدام طے نہ ہو سکا۔ بس ایک چھٹانک سے بھی کم وزن کے الفاظ کی مذمت ہو سکی۔ جو دنیا کے نزدیک لکھے ہوئے مذمتی کاغذ کے وزن سے بھی کم قدر وقیمت رکھتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ عالم اسلام کے حکمران جو اپنے اپنے ممالک میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف کسی بھی درندگی کے مظاہرے سے نہیں ہچکچاتے، وہ اسرائیل کے آگے اتنے بے بس کیوں ہیں؟ سوال موجود ہے، مگر کالم کا ورق نبڑ چکا۔جواب باقی!
٭٭٭

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سمجھا جاتا ہے عالم اسلام کے ممالک کے کے مطابق دنیا کے کے خلاف کے ساتھ کے لیے کے پاس کی ایک گیا ہے سے بھی

پڑھیں:

امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد

امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

چارلی کرک، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نوجوانوں کی قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی تھے، گزشتہ ہفتے یوٹا کی ایک یونیورسٹی میں تقریری پروگرام کے دوران گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟

پراسیکیوٹرز کے مطابق 22 سالہ ٹائلر جیمز رابنسن نے رائفل سے فائرنگ کی اور ایک گولی کرک کی گردن میں ماری جو ان کی موت کا سبب بنی۔ حملہ آور کو 33 گھنٹے کی تلاش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

یوٹا کاؤنٹی کے اٹارنی جیف گرے نے بتایا کہ ملزم پر قتل سمیت 7 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور گواہ پر دباؤ ڈالنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق رابنسن اپنے روم میٹ کے ساتھ تعلقات میں تھا اور دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا جن میں ملزم نے قتل کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کی نفرت سے تنگ آ گیا تھا، کچھ نفرت ایسی ہوتی ہے جس پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے قتل کے مرکزی ملزم کی اطلاع کس نے دی؟

چارلی کرک 2 بچوں کے والد تھے اور ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر بڑی فالوونگ رکھتے تھے۔ وہ اکثر ٹرانس جینڈر حقوق اور بائیں بازو کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے۔ ان کی تقریبات کے دوران ہونے والی بحثوں کی ویڈیوز بھی وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے جس کے باعث وہ ایک متنازعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا چارلی کرک فرد جرم قدامت پسندی

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کو درپیش چیلنجز
  • مسلمان مشرقی یروشلم کے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، ترک صدر
  • ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد
  • ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری، حالات سے تنگ تقریباً 29لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟