ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی چوک فلائی اوور کا منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر آئیں گی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ٹی روڈ تا اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے جنکشن (ٹی چوک) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور جڑواں شہروں اور دیگر علاقوں کو جانے میں سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے منصوبے کے لیے وزیر داخلہ اور سی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان 2027ء میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کرنا ہوگا۔
انہوں نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان نے تحفے میں مختلف اقسام کے پودے دیئے ہیں جو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے، چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف خوبصورت پھول نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی پنڈی، اسلام آباد میں سفری سہولت کے نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ریل کار کے منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید سہولت ملے گی، جب کہ میٹرو بس سروس کے علاوہ ماحول دوست ای وی ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ 150 دن میں مکمل کیا جائے گا اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ایک ارب 49 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی، فلائی اوور کی تعمیر سے یومیہ 41 ہزار 572 گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، فلائی اوور کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے جو ایک کلومیٹر سے زائد طویل اور 11.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلائی اوور اسلام آباد ٹی چوک کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔