اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے ٹی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ہوگا۔
’راولپنڈی اور اسلام آباد کو ریل کے ذریعے بھی منسلک کیا جائے گا‘وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد سے راولپنڈی کے مسافروں کے لیے ریل کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل میٹرو اور بس سروس، نئی بسیں اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریل کی پٹری موجود ہے اور اس منصوبے کے مکمل ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم ہوگی۔
مزید پڑھیے: برطانوی ہائی کمشنر کی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان
اس موقعے پر شہباز شریف نے وزارت ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ریل کے ذریعے منسلک کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کے لیے آمد و رفت کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔
’شنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا‘وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ اگلی ایس سی او سمٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور اسی سلسلے میں انہوں نے تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری شروع کرنی ہوگی اور رہائش کا انتظام کرنا ہوگا اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔
منصوبہ 150 دنوں میں مکمل ہوگا، وزیرداخلہ محسن نقویقبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ 150 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد قطر اتوار کو اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی یقینی
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور منصوبہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ راولپنڈی ٹی چوک فلائی اوور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے اسلام آباد سنگ بنیاد نے کہا کہ انہوں نے جائے گا کے لیے اور اس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔