چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر انجنئیرنگ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفننگ دی۔بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے میں آنے والی تمام یوٹیلیٹیز سروسز کی جلد منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے 12 پائلز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ 13ویں پائل پر کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے گرڈرز کی کاسٹنگ کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے اور منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے یوٹیلیٹیز سروسز کی منتقلی کے عمل کو باحفاظت اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو اسکی ٹائم لائنز اور شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور/ پنجاب سے آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفری سہولت میسر آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 تعمیراتی کاموں کو جاری رکھ کر منصوبے میں حائل تمام روکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجینئرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد/راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں: اقوامِ متحدہ رپورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تعمیراتی کاموں

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم