ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ جمعہ کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ بی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کو0-4 سے شکست دی تھی۔
گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔
فیفا کی جانب سےجاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔
انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔
ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی ایک درجہ ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935
بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد 134 نمبر پر چلا گیا ہے۔
یاد رہےکہ اس وقت فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 210 ممالک ہیں۔