دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پروٹیز نے 195 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 139 رنز پر 19ویں اوور میں آوٹ ہو گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کا دوسرا دن: 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 شہری نشانے پر
شہر قائد میں ای چالان کے دوسرے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق، ای چالان کے دوسرے دن کی مکمل 24 گھنٹے مانیٹرنگ رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں مختلف خلاف ورزیوں کی تفصیل شامل ہے۔
سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوئے، جن کی تعداد 2 ہزار 290 رہی۔ تیز رفتاری پر 845، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 655، لال سگنل عبور کرنے پر 306، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 شہریوں کو چالان کیا گیا۔
غیر قانونی پارکنگ کے 15، ون وے اسٹریٹ میں غلط سمت آنے پر 16، اور اوور لوڈنگ پر 4 چالان ہوئے۔ شہری اکثر سگنل پر اسٹاپ لائن عبور کرتے ہیں، جس پر 6، رانگ وے آنے پر 33، اور کالے شیشوں کی خلاف ورزی پر 30 چالان کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو اپڈیٹ رکھیں، اور اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی رعایت کی گنجائش نہیں دی جائے گی۔ تمام گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، اور اوور اسپیڈ کرنے پر فوری چالان جاری کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، ای چالاننگ سسٹم کا مقصد محض جرمانہ لگانا نہیں بلکہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی آئے۔