راولپنڈی:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد کیے گئے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ڈرون کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بغیر قانونی اجازت کے ڈرون اسمبلی اور مرمت میں ملوث تھا۔ ان ڈرونز کو سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تشویشناک امر ہے، تاہم فورس جدید انسدادی اقدامات کے ذریعے ایسے نیٹ ورکس کو ناکام بنا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

راولپنڈی کے کن روٹس پر الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے؟

پنجاب حکومت نے راولپنڈی شہر میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں 45 الیکٹرک بسیں چار اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، جن کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے،  ان بسوں سے روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کے ہر شہر میں 20 روپے کرائے والی ایئر کنڈیشن بسیں دوڑتی نظر آئیں گی، مریم نواز

ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کی چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر میٹرو اسٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں جاری ہے تاکہ سروس کو بلاتعطل برقرار رکھا جا سکے۔ ابتدائی روٹس میں فی الحال صدر تا 26 نمبر چونگی، صدر تا اڈیالہ روڈ، راجہ بازار تا کرال چوک اور راجہ بازار تا ساون اڈا کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ تک ان روٹس پر الیکٹرک بسیں فعال ہو جائیں گی، جبکہ مکمل نیٹ ورک جس میں 10 روٹس شامل تھے اس کو فعال کرنے میں مزید چند ماہ لگیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب بھر میں 1,500 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، میانوالی، لاہور، گجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ناقابل یقین! پنجاب میں ربڑ کے ٹائروں پر چلنے والی ٹرین آگئی‘

 الیکٹرک بس میں 80 مسافروں کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی جگہ موجود ہوتی ہے جبکہ اس میں بیٹھنے کے لیے 30 نشستیں ہوتی ہیں، بس میں جی پی ایس ٹریکنگ، وائی فائی، یو ایس بی چارجنگ پورٹس، اینٹی سلِپ فلورنگ، نگرانی کے کیمرے، اور معذور افراد کے لیے خصوصی رَیمپس  نصب کیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق الیکٹرک بس اسٹاپس پر پانی کے کولرز، پنکھوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ آرام دہ ماحول دیا جا سکے، بس میں سفر کرنے والے عام شہریوں کے لیے کرایہ 20 روپے فی سفر رکھا گیا ہے جبکہ طلبا، بزرگ شہری اور خصوصی افراد اس بس میں مفت سفر کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن اور نشہ آور گولیاں برآمد
  • راولپنڈی؛ غیر قانونی مقیم افغانوں کے گرد گھیرا تنگ، کرایے پر گھر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی
  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس  کی سماعت  کرنے والا  ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا   
  • لیبیا: وزارت تعلیم کا اساتذہ میں منشیات کے بڑھتے رجحان کا انکشاف
  • جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا
  • راولپنڈی کے کن روٹس پر الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے؟
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے کیسز میں کمی
  • سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے والا ٹی ایل پی کا رہنما گرفتار