لیبیا: وزارت تعلیم کا اساتذہ میں منشیات کے بڑھتے رجحان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اتحادی حکومت کے وزیر تعلیم علی العابد نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ میں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے متنازع بیان نے تعلیمی شعبے میں بحران پیدا کر دیا، جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور برطرفی کے مطالبات سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے طبی تجزیے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہر استاد کے ماضی کی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کا کہ یہ عمومی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کا بیان اساتذہ کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا، بلکہ یہ چند مخصوص کیسوں سے متعلق ملنے والی رپورٹوں کی روشنی میں دیا گیا تھا۔ دوسری جانب لیبیا میں اساتذہ کی یونین نے علی العابد کے بیانات کو غیر اخلاقی قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت میں لاکھوں جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میںلاکھوں جعلی ڈگریاںدیے جانے کا انکشاف
نئی دہلی:بھارت میںایک ملین سے زاید جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ریاست کیرالہ میں شہری انتظامیہ نے یونیورسٹی کی ڈگریاں اور دیگر اسناد بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، جہاں11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 100 سے زاید جعلی دستاویزات اور مہریں بھی برآمد کر لیں ہیں جبکہ مقامی پریس سے جعلی سرٹیفکیٹ چھاپنے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق ملزمان 28 جامعات کی جعلی ڈگری اور مارک شیٹ تیار کرتے تھے۔ ملزمان میں10 مفرور افراد بھی شامل ہیں جن کا غیرقانونی کاروبار سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ سرگرمیوں کا ریاستی سطح پر تحقیقات جاری ہے، جہاںکئی اہم شواہد پولیس کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔