Jasarat News:
2025-12-13@14:09:20 GMT

جاپان میں دنیا کی پہلی جزوی خودکار مسافر فیری کی رونمائی

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جاپان میں دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھنے والی مسافر فیری کی رونمائی کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان نے دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی حامل مسافر فیری کی رونمائی کر کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ یہ جدید فیری، جسے اولمپیا ڈریم سیٹو کا نام دیا گیا ہے، جاپان کے شِن اوکایاما بندرگاہ سے ٹونوشو بندرگاہ تک مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال کی جائے گی اور اس کی سیمی آٹونومس (جزوی خودکار) آپریشن 11 دسمبر سے باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

نیپون فاؤنڈیشن کے مطابق یہ جدید فیری خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے انسانی عملے کی ضرورت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور مسافروں کی محفوظ اور موثر نقل و حمل ممکن ہو سکے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کو اب عمر رسیدہ آبادی کے مسئلے کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کئی شعبوں میں ماہر انسانی عملے کی کمی پیدا ہو گئی ہے اور کوسٹل شپنگ انڈسٹری بھی اس بحران سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے میں موجود عملے کا نصف سے زیادہ حصہ 50 برس یا اس سے زائد عمر کا حامل ہے، جس سے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت مزید واضح ہو جاتی ہے۔

جاپان میں سینکڑوں چھوٹے جزائر ہیں، جنہیں ہومشو، ہوکائیڈو، کیوشو اور شِکوکو جیسے بڑے جزائر سے جوڑنے کے لیے فیریز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اولمپیا ڈریم سیٹو فیری نہ صرف جزیرہ نما علاقوں میں مسافروں کی نقل و حمل کے لیے ایک مؤثر حل فراہم کرے گی بلکہ جاپان کی شپنگ انڈسٹری میں انسانی عملے کی کمی کو بھی جزوی طور پر پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جاپان میں ٹیکنالوجی اور نقل و حمل کے مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جہاں جزوی خودکار فیریز انسانی عملے کے بوجھ کو کم کرتے ہوئے سفر کو محفوظ، قابل اعتماد اور زیادہ مؤثر بنانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ یہ فیری مستقبل میں خودکار نقل و حمل کے نئے ماڈلز کے لیے ایک معیار بھی قائم کرے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسانی عملے جاپان میں کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

سوڈان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ عملے کے تمام ارکان ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں فوجی نقل و حمل کرنے والا طیارہ ملک کے مشرق میں ایک ائرپورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ،جس کے باعث س میں سوار عملے کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے۔ الیوشین آئی ایل76 مال بردار طیارے کو ایک تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے بعد اس نے بحیر? احمر کے شہر پورٹ سوڈان کے عثمان ڈیگنا فوجی مرکز پر اترنے کی کوشش کی تھی اور اسی دوران وہ گر تباہ ہو گیا۔سوڈانی فوج نے یہ نہیں بتایا ہے کہ طیار میں کتنے اہلکار سوار تھے ،جب کہ سرکاری طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔واضح رہے کہ سوویت ڈیزائن کردہ اور بھاری سامان کی نقل و حمل کرنے والا آئی ایل76 طیارہ طویل عرصے سے فوج کے لیے کام کرتا رہا ہے ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں محمد نواز رضا کی کتاب کی تقریب رونمائی، وفاقی وزیر اطلاعات کا خطاب
  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل
  • جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے‘ سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا
  • چین: خودکش ڈرونوں سے لیس خودکار طیارے کی کامیاب آزمایش
  • یورپ کی سڑکوں پر فلسطین کی پکار؛ عالمی ضمیر کی بیداری
  • طالبان دور میں خواتین پر بے مثال جبر، اقوام متحدہ سمیت دنیا کا شدید احتجاج
  • جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری
  • سوڈان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ عملے کے تمام ارکان ہلاک
  • انسانی حقوق کوئی تحفہ نہیں‘ ہر انسان کا فطری حق ہیں،منورحمید