خواتین ورلڈ کپ سیمی فائنل: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
گوہاٹی میں کھیلے گئے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کی شاندار سنچری نے پروٹیز کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
وولوارڈٹ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 169 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں خوبصورت ڈرائیوز اور جاندار شاٹس شامل تھے۔
وولوارڈٹ اور تزمین برِٹس نے 116 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ بعد ازاں مریزانے کیپ، کلوی ٹرائن اور نادین ڈی کلرک نے اننگز کو 319 تک پہنچایا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے دباؤ میں رہی۔ مریزانے کیپ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایابونگا کھاکا نے ابتدائی کامیابیاں دلائیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 42.
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
لورا وولوارڈٹ کو ان کی شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کی یادگار ترین اننگز میں سے ایک ہے، خاص طور پر سیمی فائنل جیسے بڑے موقع پر۔
جنوبی افریقہ نے 2017 اور 2022 کے سیمی فائنلز میں ناکامی کے بعد بالآخر فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنی تاریخ بدل دی۔
یاد رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم 2نومبر کو جنوبی افریقہ سے فائنل میں ٹکرائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا انڈیا پاکستان جنوبی افریقہ سیمی فائنل فائنل کرکٹ وولوارڈٹ ویمنز ورلڈ کپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انڈیا پاکستان جنوبی افریقہ سیمی فائنل فائنل کرکٹ ویمنز ورلڈ کپ جنوبی افریقہ سیمی فائنل فائنل میں ورلڈ کپ
پڑھیں:
کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سلمان آغا جنوبی افریقہ ہرانے کے لیے پرامید
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی 2 میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا شاندار امتزاجپاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نئے اور واپس آنے والے کھلاڑیوں کا دلچسپ امتزاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک متوازن اور کامل اسکواڈ ہے اور میں اس ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور امید ہے کہ شاندار سیریز ہوگی۔
مزید پڑھیے: پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
سلمان علی آغا نے یاد دلایا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کپتان نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کرکٹ کھیلی اور میں پرامید ہوں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی مثبت نتائج آئیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے منصوبوں پر تسلسل سے عمل کرنا ہے اور ہماری ٹیم میں وہ قابلیت ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔
’جنوبی افریقہ کی ٹیم خطرناک ہے لیکن ہم بھی تیار ہیں‘سلمان آغا نے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے چند اہم کھلاڑی زخمی ہیں مگر مہمان ٹیم اب بھی ایک خطرناک حریف ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوٹزی انجری کا شکار ہیں مگر کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے متبادل کھلاڑی بھی بہت اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگز میں پاکستان کی تنزلی
کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک شاندار ٹیم ہے لہٰذا ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی تاکہ انہیں شکست دے سکیں اور ہم یہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں