ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
Only one spot up for grabs in the #CWC25 Final ????
Don't miss it live! Broadcast details here ???? https://t.co/7wsR28PFHI pic.
انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور انگلینڈ نے میچ باآسانی 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اس مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔
7 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنی 6 کامیابیوں اور ایک میچ بارش سے منسوخ ہونے کے بعد واضح طور پر فیورٹ ہے۔
بھارت سے سیمی فائنل ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فیصلہ کن ٹاکرا اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں ہی ہونا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل مرحلے میں
پڑھیں:
شاہ سلمان عالمی کمپلیکس میں غیر عرب طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان نے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے اشتراک سے غیر عرب افراد کو عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور تدریسی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تعلیمی معیار کے مطابق عربی زبان پڑھانے کی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ غیر عرب طلبہ کے لیے مؤثر اور معیاری تدریس کر سکیں۔ رجسٹریشن 27 جمادی الآخر 1447 (18 دسمبر 2025) تک جاری رہے گی۔
تربیتی پروگرام یکم شعبان 1447 (20 جنوری 2026) سے 17 شعبان 1447 (05 فروری 2026) تک 4 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں نظری تعلیم اور عملی تربیت کو یکجا کیا گیا ہے۔
شرکا کو کلاس روم میں عملی نشستیں، نظری لیکچرز، ثقافتی سرگرمیاں اور تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دورے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ غیر عرب طلبہ کی کلاسوں میں عربی زبان کی تدریس کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
کمپلیکس کے سیکریٹری جنرل، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الوشمی کے مطابق یہ پروگرام پہلی اشاعت کی کامیابی کا تسلسل ہے اور عالمی سطح پر عربی زبان کے اساتذہ کی تربیت میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے
پہلے مرحلے میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 اساتذہ نے حصہ لیا تھا، جس سے عالمی معیار کی تدریسی صلاحیتوں کی تعمیر کو تقویت ملی۔
شرکا کے لیے داخلے کی شرائط میں عربی یا متعلقہ شعبے میں جامعاتی ڈگری اور غیر عرب طلبہ کو عربی پڑھانے کا کم از کم دو سال کا تجربہ شامل ہے۔ پروگرام مکمل کرنے والے اساتذہ کو شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان کی جانب سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب شاہ سلمان عالمی کمپلیکس شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی عربی