تین منٹ میں سب سے زیادہ پانی سے بھرے غبارے پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے اور منفرد عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے شوقین یوٹیوبر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر عالمی ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا، اس بار پانی بھرے غباروں کے غیر معمولی شوٹ آؤٹ کے ذریعے۔ رش نے یوٹیوبر کارسن کے ساتھ مل کر تین منٹ کے اندر کسی بھی شخص پر سب سے زیادہ پانی بھرے غبارے پھینکنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس دلچسپ مقابلے میں کارسن پر مجموعی طور پر 125 پانی بھرے غبارے پھینکے گئے، جو اس کے جسم سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے پچھلا عالمی ریکارڈ، جو 114 غباروں کا تھا، بھی توڑ دیا۔
ڈیوڈ رش نے اپنی کامیابی کے بعد بتایا کہ یہ تقریباً ان کی 300 ویں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش تھی۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ درست تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ پرانے ریکارڈ اکثر توڑ دیے جاتے ہیں اور نئی کوششوں کی تصدیق میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ادارے کو وقت لگتا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف یوٹیوب کے شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مسلسل محنت اور جوش کے ساتھ انسان معمولی تفریح کو بھی عالمی سطح کے ریکارڈ میں تبدیل کر سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ عالمی ریکارڈ
پڑھیں:
بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 دبئی میں پاکستانی پویلین کا ایک منظر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار