سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار چلانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-20
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان کے اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کی مہارت دیکھنے کیلیے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد سلطان گولڈن کے اسٹنٹ دیکھنے کیلیے موجود تھی۔سلطان گولڈن نے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کرکے 2022 میں امریکن اسٹنٹ مین کی جانب سے تیز ترین 1 منٹ15 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ جبکہ سلطان گولڈن نے 2 مختلف ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے کر لیے۔ سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا عالمی ریکارڈ سلطان گولڈن نے
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کی سلطان محمد گولڈن کو مبارکباد، سرفراز بگٹی 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان محمد گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سلطان محمد گولڈن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے۔
وزیراعظم کا خراج تحسیندوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان محمد گولڈن کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون ایم پی اے اور ڈی سی لیہ کے درمیان ڈرائی فروٹس تنازع کیا ہے؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام مزید بلند کرسکیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ پر مبارکبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانیوں کے حوصلے، مہارت اور لگن کی عکاس ہے، جبکہ اس کارنامے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔
صدرِ مملکت نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کار کا ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ریورس ڈرائیونگ سرفراز بگٹی سلطان محمد گولڈن شہباز شریف وزیراعظم وزیراعلی