اسلام آباد(صغیر چوہدری )انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) اور ڈنمارک باہمی تعاون سے چلنے والے “رائٹس بیسڈ بارڈر مینجمنٹ” منصوبے کے تحت
عراق کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر دورہ کیا۔ یہ دورہ سرحدی انتظامات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر وفد کو ایف آئی اے کے مینڈیٹ اور دائرہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے ملک کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ہے جس کی ذمہ داریاں امیگریشن کنٹرول سے لے کر منظم جرائم کی روک تھام تک پھیلی ہوئی ہیں۔
دورے کے دوران وفد کو ایف آئی اے کے خصوصی یونٹس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ رسک انالیسز یونٹ (RAU) میں ڈائریکٹر امیگریشن نے وفد کو انٹیلی جنس پر مبنی رسک مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کی سرحدوں پر خطرات کی نشاندہی اور ان کے سدباب کے لئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فرانزک لیبارٹری کا بھی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر فرانزک لیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے وفد کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال، جعل سازی کی نشاندہی اور مقدمات کی تفتیش میں فرانزک لیب کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو ایف آئی اے اکیڈمی کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا جو عملے کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پروگرام کے حصے کے طور پر عراقی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایف آئی اے کے جدید بارڈر کنٹرول سسٹمز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس دوران وفد کو ائرپورٹ پر قائم کئے گئے سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول کے کام سے بھی روشناس کرایا گیا، جو جعلی سفری دستاویزات کی نشاندہی اور فرنٹ لائن افسران کی معاونت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔عراقی وفد نےکہا کہ اس دورے نے پاکستان کے جدید بارڈر مینجمنٹ کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق اور پاکستان کی بارڈر مینجمنٹ ایجنسیز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وفد نے عراق اور پاکستان کے درمیان علم اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے پر ICMPD کے کردار کو بھی سراہا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف آئی اے وفد نے وفد کو

پڑھیں:

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی

عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے بتایا ہے کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کی صبح کندھے میں درد کی شکایت کی تھی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے دل سے متعلق مسئلہ تشخیص کیا۔ترجمان نے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے بروقت علاج فراہم کیا، جس کے بعد ان کی طبی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ ہسپتال میں آرام کر رہے ہیں‘۔بیان میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی اور میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ ان کی نجی زندگی اور رازداری کا خیال رکھے۔عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’الحمدللہ، شاہد خاقان عباسی صاحب کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، اب وہ آرام کررہے ہیں، ہم ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے الشفا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔نجی نیوز نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طبی معائنے میں ان کی 2 دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی، رپورٹ کے مطابق ماہرِ امراضِ قلب نے خون کی روانی بحال کرنے کے لیے دو اسٹنٹ ڈالے۔ ایکس پر سابق وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ماضی میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے، تاہم دونوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کر کے جولائی 2024 میں عوام پاکستان پارٹی قائم کی تھی۔شاہد خاقان عباسی کو جون 2020 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی.اُس وقت متعدد دیگر سیاست دان بھی اس وبا میں مبتلا ہو رہے تھے۔

2019 میں نیب کے مقدمے میں قید کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بتایا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ ہرنیا، پتّے کے درد اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا