طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس)
طورخم بارڈر پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.
ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی کل مقدار 22 کلوگرام ہے جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور مومند اکرام، جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا رہائشی ہے، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ اسمگلروں کے بین الاقوامی گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اے این ایف کے مطابق یہ کامیاب کارروائی افغانستان، طورخم اور پشاور میں انٹیلیجنس معلومات، جدید ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک کی سرزمین کو کسی صورت منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بین الاقوامی ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے
ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک اور خارجی مارا گیا۔ہلاک دہشتگرد کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ کے نام سے ہوئی۔یہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں شمولیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ دہرایا۔افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیٔرنس آپریشن شروع کر دیا۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت بھارت نواز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔پاکستانی فورسز سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔