قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین کے نام کردی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سہ ملکی سیریز میں کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی مٹی آج ہم سب سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟
کھلاڑیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
سلمان علی آغا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ متاثرین کی زندگیوں کو معمول پر لانے میں مدد مل سکے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا فراہم کیا جا سکے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنلسہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
میچ شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 سال بعد بھی کام نامکمل، شائقین کا انتظار آخر کب ختم ہوگا؟
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ اور پوری ٹیم 15.
پاکستانی اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم اور ابرابر احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں
سہ ملکی سیریز میں میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچز میں ناکام رہی اور ایک بھی فتح اپنے نام نہ کر سکی، جس کے باعث وہ پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امدادی فنڈ سیلاب سیلاب متاثرین کرکٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب سیلاب متاثرین کرکٹ سیلاب متاثرین سہ ملکی سیریز ٹیم کے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔