لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں افغانستان کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت ہمارے کھلاڑیوں کے عزم اور محنت کا نتیجہ ہے۔ خاص طور پر محمد نواز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، جنہوں نے نہ صرف باولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار کام کیا۔

محسن نقوی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو فائنل میں فتح کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، قوم بجا طور پر ایسے ہی اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح کی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ جس میں پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا ایشوز کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔ عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد النعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • محسن نقوی کی مسقط میں عمانی وزیر سے ملاقات، پاکستانیوں کے ویزا مسائل بارے تبادلہ خیال