وزیر داخلہ محسن نقوی کا موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے پر سخت نوٹس، خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے 14 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رپورٹ میں یہ تعین کیا جائے گا کہ ڈیٹا لیک ہونے میں کون ملوث تھا اور کس سطح پر غفلت یا بدعنوانی سامنے آئی۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے، عوام کے نجی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی شخصیات اور عام شہریوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں موبائل سمز کے ریکارڈ، صارفین کے ایڈریس، کال ہسٹری، شناختی کارڈ کی کاپیاں اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے جس سے شہریوں کی پرائیویسی اور قومی سلامتی کے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ