لاہور، وزیر اعلیٰ کی سیلاب متاثرین کے انخلا کی ورچوئل نگرانی، ملتان میں ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
ملتان:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رات گئے تک سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رکھی اور ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلاء کے آپریشن کی ورچوئل نگرانی کی اور سیلابی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ جلالپور پیر والا اور ملتان کے دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
مریم نواز شریف نے انخلا آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور بتایا کہ اب تک تقریباً 2,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سیلاب کے فوری ردعمل کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے اور آپریشنز کو باریک بینی سے مانیٹر کیا جا سکے۔
ریسکیو آپریشن پوری رات جاری رہے گا اور سیلابی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے تمام حکام موقع پر موجود ہیں۔
مریم نواز شریف کی براہ راست نگرانی میں ریسکیو آپریشنز کی تمام مراحل کی فالو اپ کی جا رہی ہے۔ کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے ریسکیو آپریشن
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔