وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم