نواز شریف کا جنرل اسپتال میں تفصیلی چیک اپ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف طبی معائنے کے لیے جنرل اسپتال لاہور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
نواز شریف نے اسپتال میں ایم آر آئی سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کروائے۔ ان کا طبی معائنہ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس دوران نواز شریف کا نیورو وارڈ میں تفصیلی چیک اپ بھی کیا گیا۔
نواز شریف نے برین اور سروائیکل ایم آر آئی کرائی، جبکہ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت ہے۔ اسی حوالے سے انہیں اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کے لیے بھی لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، ماضی میں ان کی لندن سے اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے۔ اور وقتاً فوقتاً چیک اپ کے لیے لندن جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پروفیسر ڈاکٹر آصف تفصیلی چیک اپ طبی معائنہ نواز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر ا صف نواز شریف وی نیوز نواز شریف چیک اپ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔