آج شب آسمان پر نایاب منظر، سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
آج رات پاکستانی عوام کو ایک شاندار فلکیاتی مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملے گا، جب رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
گرہن کے اوقاتمحکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا آغاز آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا، جب چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ’بلڈ مون‘ کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟
جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر اور مکمل گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔
رات 11 بجکر 12 منٹ پر یہ مظاہرہ اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ 8 ستمبر کی رات ایک بجکر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس ماہ کے آخر میں 21 اور 22 ستمبر کو سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چاند گرہن کراچی محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چاند گرہن کراچی محکمہ موسمیات چاند گرہن
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی 20 آج، مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔