کراچی:

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا،  فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔

سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔

چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم صاف ہونے کی صورت میں یہ منظر بخوبی دکھائی دے گا۔

چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور اپنا سایہ چاند پر ڈال دیتی ہے،  سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنا بالکل محفوظ ہے جبکہ ناظرین اسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مزید واضح طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 سپارکو نے بتایا کہ اس مظاہرے کو ضرور دیکھیں اور جہاں ممکن ہو، فلکیاتی کلبوں اور تعلیمی گروپوں کے ساتھ مشاہداتی سرگرمیوں میں شامل ہوں جو ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جا رہی ہیں اور سپارکو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تصاویر اور تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان چاند گرہن

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل