پاکستان کے آسمان پر 7 ستمبر کو چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔
سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔
چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم صاف ہونے کی صورت میں یہ منظر بخوبی دکھائی دے گا۔
چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور اپنا سایہ چاند پر ڈال دیتی ہے، سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنا بالکل محفوظ ہے جبکہ ناظرین اسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مزید واضح طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سپارکو نے بتایا کہ اس مظاہرے کو ضرور دیکھیں اور جہاں ممکن ہو، فلکیاتی کلبوں اور تعلیمی گروپوں کے ساتھ مشاہداتی سرگرمیوں میں شامل ہوں جو ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جا رہی ہیں اور سپارکو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تصاویر اور تازہ ترین معلومات بھی فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاند گرہن
پڑھیں:
دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا
قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا تھا،اور قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
Post Views: 7