پاکستان ہائی کمیشن لندن میں محفل میلاد ﷺ کا خصوصی اہتما م
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
محفل میلاد ﷺ میں مسلمان خواتین، بچوں اور پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات سٹاف کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر سارہ نعیم، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی اہلیہ، نے نبی آخرلازمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک روح پرور محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا۔محفل میلاد ﷺ میں ہائی کمیشن افسران کی اہل خانہ، برطانوی پاکستانی خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سلام اور نعت گوئی سے نبی خاتمنہ النبیین حضرت محمد ﷺ کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا، میلاد میں نبی ﷺ کی بنی نوع انسان کے لیے رحمت، شفقت اور پیار کی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں، ڈاکٹر سارہ نعیم نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہوئے زور دیا کہ یہ خود شناسی، محمد نبی آخرلازمان حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت اورشکر گزاری کا ذریعہ ہے۔پیغمبر اسلام ﷺ کے رہنما اصول بشمول باہمی احترام، فہم، احسان اور ہمدردی معاشرے کو امن کا گہوارہ بناتے ہیں۔ ڈاکٹر سارہ نعیم اس موقع پر پیغمبر اکرم ﷺ کی عطا ان تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو اقلیتی برادریوں کے ساتھ رواداری، وقار اور منصفانہ سلوک کے نظریات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔محفل میلاد میں دن کی مناسبت سے بچوں میں خصوصی تحائف بھی پیش کئے گئے۔ اُمت مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن وخوشحالی اور بلخصوص پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔محفل میلاد مصطفےَ ﷺ ، درود بردہ شریف پراختتام پذیر ہوئی۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محفل میلاد ہائی کمیشن
پڑھیں:
رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘
رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار
اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ