‎راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔

راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ  قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن  مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔

میلاد جلوس میں  مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔

1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔

سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔

اس کے علاوہ ہندو شرکا کی قیادت اوم پرکاش نرائن اور پارسی برادری کی نمائندگی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسفن یار بھنڈارا نے کی۔

‎پانچوں برادریوں کا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آمنہ کے لعل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکھ ہندو پارسی مسیحی رہنماؤں نے کہا کہ محمد مصطفیﷺ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ رحمت اللعالمین اور تمام جہانوں کے مسیحا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ بڑی شان والے ہیں، تمام برادریوں نے جشن میلاد کے نعرے لگائے میلاد کمیٹیاں بڑی تعداد بھی شریک تھی،جلوس میں نعت خوانی  درود پاک کی  صدائیں گونجتی رہیں۔

سکھ رہنما سردار ویندر سنگھ نے کہا اسلام امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہر سال شریک ہوں گے۔

 ہندو لیڈر اوم پرکاش نرائن کا کہنا تھا ‎پاکستان میں اقلیتی محفوظ ہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔

مسیحی رہنما جبران مسیح اور پادری الیاس نے کہا کہ ‎تمام مذاہب کی 1500 سالہ جشن میلاد میں شرکت سے بھائی چارہ کی فضا میں اضافہ ہوگا۔

شہری شمع رسالت پروانے جلوس پر چھتوں سے گل پاشی عرق گلاب چھڑکاؤ کرتے رہے، جلوس راستہ میں دودھ مشروب کی سبیلیں لنگر بھی تقسیم ہوتا رہا۔ پولیس نے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-29

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں 
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان ریلی
  • وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے