ڈی جی این سی سی اے وقارالدین سید کو ہٹا دیا گیا، سید خرم علی تعینات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وقارالدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری اور تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ نئے ڈی جی سید خرم علی جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے بعض افسران پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کرپشن الزامات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہوا ہے، اور اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی رقم وصول کی گئی، جو بعدازاں بیرونِ ملک منتقل کی جاتی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسروں کے بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، جب کہ مزید افسران سے بھی تحقیقات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سمیت نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی سفارش کی ہے، الیکشن کمیشن کی لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیں۔
ذرائع کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں، اسی طرح اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60کے بجائے 90 روز میں کرائے جائیں۔
سفارشات کے مطابق انتخابی مہم کا وقت بھی 28 روز سے بڑھا کر 45روز کی جائے سفارشات کے مطابق انتخابی شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے، سفارشات کے مطابق نگران حکومت کی مدت بڑھانے کا مقصد بھرپور تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔