ڈی جی این سی سی اے وقارالدین سید کو ہٹا دیا گیا، سید خرم علی تعینات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وقارالدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری اور تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ نئے ڈی جی سید خرم علی جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے بعض افسران پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کرپشن الزامات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہوا ہے، اور اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی رقم وصول کی گئی، جو بعدازاں بیرونِ ملک منتقل کی جاتی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسروں کے بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، جب کہ مزید افسران سے بھی تحقیقات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الیکس کیری کے کیچ کے دوران حادثہ، بھارتی بلےباز شریاس ایئر کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملتی تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی تھی۔
ذرائع کے مطابق ائیر کو کسی ممکنہ انفیکشن سے بچانے کے لیے چند روز تک آئی سی یو میں زیرِ نگرانی رکھا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق 31 سالہ نائب کپتان کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔