اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاکان فدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاکان فدان نے وزیر خارجہ اسحاق سے ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق حاکان فدان نے اسحاق ڈار کو غزہ پر سفارتی عمل میں یو این جی اے کے سائیڈ لائنز میں شریک آٹھ پارٹنر ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس کے لیے ترکی میں مدعو کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔