کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا toshakhana gifts WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرریلویز حنیف عباسی اور وزیر بجلی اویس لغاری تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔اسی دوران چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو تحائف ملے۔

کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے تحائف میں قیمتی گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، پینٹنگ، پرفیوم، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، رائفل، وال کلاک، باول، پین اور ڈائری سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے جب کہ کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے سج کا عمل ابھی جاری ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو سب سے زیادہ تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے فہرست سے تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ نکال دیا۔گذشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے لیکر جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ مرحلہ وار پبلک کرچکی ہے جب کہ توشہ خانہ کا 1997 سے لیکر 2001 کا ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکسعودی اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق:وزیر اعظم ،سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری پاکسعودی اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق:وزیر اعظم ،سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن نے

پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی

فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

پاکستان میں ہر سال 16لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں، رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے اور اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات پر زور دیا ہے جبکہ ریونیو میں اضافہ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایکسچینج ریٹ اور سرکاری شعبے میں اصلاحات اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے برآمدی شعبے کو کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس او کا پہلی سہہ ماہی میں 9.4ارب روپے منافع کا اعلان
  • رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بنک
  • عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی
  • ’ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں‘، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے اہلِخانہ سے تعزیت
  • اپر کوہستان مالی اسکینڈل، ملزم سے 700 ملین کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا
  • سندھ میں رواں ماہ ڈینگی بے قابو، 439 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ
  • قم، پہلی بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 20 نومبر کو منعقد ہو گی
  • روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ریکارڈ قائم کردیا
  • بھارت کا جنگی جنون: پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا