وفاقی وزیرداخلہ کی ایس پی عدیل اکبر کی رہائشگاہ آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے۔ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر تھے۔ ایس پی عدیل اکبر کی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا۔ دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی ایس پی عدیل اکبر محسن نقوی نے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز