علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ شہنشاہ نقوی کو سربراہ جعفریہ الائنس منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔ امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان ملت کی مضبوط آواز اور قومی وحدت کا مظہر بنے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفریہ الائنس
پڑھیں:
پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا
ملک اشرف: پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ کی واضح اکثریت ہے۔
آٹھ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ۔ سید قلب حسن ، پیر مسعود چشتی ، ثاقب اکرم گوندل ، عامر سعید راں اور طاہر نصر اللہ وڑائچ بھی رکن منتخب ہوگئے ۔
Waseem Azmet