کوئٹہ، خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرکزی ملوث کی شناخت ہوئی، جس کی موجودگی کی خبر پر چھاپہ مارا گیا۔ مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ میں قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے قتل کے مرکزی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی پولیس کو 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس سی آئی ڈبلیو کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید تفتیشی طریقہ کار، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی۔ تفتیش کے دوران پہلے مرحلے میں ایک ملزم محمد جہانزیب ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ مرکزی مفرور ملزم اویس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے۔ گزشتہ رات کلی برات میں ملزم اویس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اویس اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہوا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی اویس کو گرفتار کرکے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے قتل
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔