کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 567 ملزمان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے,  اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 45,730 امریکی ڈالر، 190 ملین روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی، اور 4 کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بلوچستان زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا،  ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں 89 مقدمات درج کیے گئے اور 112 ملزمان گرفتار ہوئے۔

بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 4,771 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور 5 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی گئی،  انسانی اسمگلنگ میں ملوث 409 مقدمات درج کیے گئے اور 39 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بلوچستان زون کی منظم جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہا اور بہترین افسران کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا،  انہوں نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائیاں اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بلوچستان زون کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی پلان اور لاجسٹک سہولیات کی رپورٹ طلب کی اور ایف آئی اے کی عمارتوں، دفاتر اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

یہ کارروائیاں بلوچستان میں منظم جرائم، انسانی اسمگلنگ اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بلوچستان زون ایف آئی اے میں ملوث کے خلاف

پڑھیں:

ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

THATTA:

چھتو چنڈ کے قریب 5 میل موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت غلام رسول عرف غلامو بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ موقع سے اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان :غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پرہزاروں ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی بلوچستان میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار
  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • بادامی باغ پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
  • مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
  • بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
  • سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک