وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانش اسکول چترال میں کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم نے اپنی نشست خالی کرکے بلوچستان کی طالبہ کو بٹھادیا
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے اس پر درجان بی بی کو بٹھا دیا۔
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریفوزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی، میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔
بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا، بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی۔
جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچيں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔