وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاو کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے، ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفراسٹرکچر اور ریسکیو و امداد کا نظام مزید مربوط کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف علاقوں میں میں ریسکیو
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
فوٹو سوشل میڈیاامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔
امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔