سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل تصویر چھپائی جارہی ہے، جس کے بھیانک نتائج کا تصور ہی روح کانپنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مال مویشی، اجناس اور گھر تباہ ہوچکے ہیں، وہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ سیلاب کی خونی موجیں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی کی داستانیں رقم کرنے کے بعد اب سندھ کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ یہ ایک قدرتی آفت ہے، مگر ناگہانی نہیں تھی۔ حکومت سب کچھ جانتے بوجھتے بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔ آفت سر پر کھڑی تھی اور حکمرانوں کے بیرونی دورے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

محمد علی درانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم اپنے وزیروں اور مشیروں کی فوج کے ساتھ چین میں موجود ہیں، جہاں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر دنیا کی توجہ اس تباہی کی طرف مبذول کرائی جا سکتی تھی، مگر ان کی زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ حکومت کی غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ سیلاب کے بعد اقوامِ متحدہ نے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا اور حکومت سے متاثرین کی بحالی کے منصوبے طلب کیے تاکہ یہ رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے فنڈز کے تحت پاکستان کو دی جا سکے، لیکن حکومت صرف 3 ارب ڈالر کے منصوبے ہی دے سکی۔ انہیں ذاتی نمود و نمائش اور ڈرامہ بازیوں سے فرصت ہی نہیں ہے۔ ظلم یہ ہے کہ اب حالیہ تباہ کاریوں کو چھپایا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ سب اچھا ہے کی رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اندازہ تک نہیں کہ لوگ لٹ چکے ہیں۔ بے پناہ جانی و مالی نقصان نے ہر طرف ماتم بپا کر رکھا ہے، جبکہ سیاست دان سوگ کے ماحول میں بھی قہقہے لگا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

عوام ان نیرو کے جانشینوں سے بدظن ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے سمیت صوبائی ڈیزاسٹر ادارے اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہیں اور اب سیلاب کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان دروازے پر کھڑا ہے۔ سیلاب کے بعد وبائی امراض کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے اور متاثرین کی بحالی ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔مشکل حالات میں افواجِ پاکستان اور رینجرز کے اہلکاروں نے جس جذبے کے ساتھ متاثرین کی مدد کی ہے، عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس بنائیں جسے سیاسی مداریوں سے پاک رکھا جائے۔ اس میں طلبہ، سماجی کارکنوں اور تکنیکی ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جا سکے اور بحالی کا کوئی قابلِ عمل منصوبہ ترتیب دیا جا سکے۔ مزید برآں آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں کے وفود کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے تاکہ وہ تباہ کاریوں کا مشاہدہ کرکے بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کرسکیں۔محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت نازک وقت ہے۔ اگر عوام کے زخموں پر مرہم نہ رکھا گیا اور انہیں صرف سیاسی مداریوں کے دانت ہی دکھائی دیتے رہے تو ملک خدانخواستہ کسی بڑی خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج.

.. پاکستان کا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پربھرپور آواز بلند کرنے کا اعادہ شکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان پنجاب سے سیلابی ریلا سندھ میں داخل، بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اپنی نگرانی میں محمد علی درانی تباہ کاریوں فیلڈ مارشل ٹاسک فورس سیلاب کی

پڑھیں:

پاکستان کی اسرائیلی اقدامات روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز

دوحہ ( نیوزڈیسک) پاکستان نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی۔۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ محض اس حقیقت سے کہ ہمیں بار بار ایسے اجلاس بلانے پڑ رہے ہیں، یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان سب سے سخت الفاظ میں ریاست قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

نائب وزاعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ اشتعال انگیز اور غیر قانونی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ حملہ بلا جواز ہے اور علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق کر رہا ہے، اسرائیل نے ایک ایسی ریاست کو نشانہ بنایا جو امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر فلسطین میں جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف تھی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جارحانہ سوچ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کو بے نقاب کرتا ہے، اسرائیل کے یہ اقدامات اس کے جارحانہ عزائم اور عالمی نظام کو تباہ کرنے کے خطرناک ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو برس میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اس کی انتہا پسند پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اسرائیلی جارحیت اب خطے کے دیگر ممالک تک پھیل چکی ہے، جس سے ہر صورت روکا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عرب و اسلامی دنیا کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان نے قطر کے عوام اور حکومت سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، قطر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

اسحاق ڈار نے قطر کے امن مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر کو نشانہ بنانا دراصل سفارت کاری اور ثالثی کے عمل پر حملہ ہے، پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے میں کردار ادا کیا، تاکہ اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی سطح پر جواب دیا جا سکے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کی تجویز کے مطابق اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرائی جائے اور اسرائیل کے خلاف اضافی تعزیری اقدامات پر غور کیا جائے تاکہ اس کے غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل باب ہفتم کے تحت اسرائیل سے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے، غزہ میں تمام شہریوں تک بلا رکاوٹ انسانی امداد پہنچائی جائے اور طبی عملے اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بامعنی اور وقت مقررہ سیاسی عمل دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ پائیدار امن قائم ہو سکے، پاکستان بطور غیرمستقل رکن سلامتی کونسل او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر عالمی حمایت کو متحرک کرتا رہے گا تاکہ خطے میں امن قائم ہو اور فلسطینی عوام کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • حکمران سیلاب کی تباہ کاریوں سے سبق سیکھیں!
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب
  • پاکستان کی اسرائیلی اقدامات روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز