ٹوکیو: سمندری طوفان پیپاہ نے جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں اُلٹ گئیں جبکہ 24 افراد زخمی اور 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق طوفان سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا، جس کے بعد شہر شیزوکا میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں حادثات پیش آئے جن میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی سڑکیں جزوی طور پر بلاک ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق پیپاہ اب تیزی سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سمت بڑھ رہا ہے، جبکہ شیزوکا اور واکایاما میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ واکایاما کے کئی علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور متعدد گاڑیاں اُلٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

حکام نے طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے باعث وسیع پیمانے پر نقصانات کا اندیشہ ہے۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل