ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر آوٹ آف آرڈر ہوگیا اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 128رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں بھارت نے جارحانہ انداز سے اوپن کیا اور 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے۔
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاگیا، جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم پاکستان کے اوپنر اور مڈل آرڈر بلے باز ایک بار پھر ناکام دکھائی دیے۔پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے ہاردک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں لگاتار 2 چھکے لگا کر مجموعی اسکور کو 127 تک پہنچانے میں مدد کی، انہوں نے برق رفتار 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، اس کے علاوہ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 جب کہ ہاردک پانڈیا اور ورن چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کے دیے گئے 128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم شبمن گل 10 اور ابھیشک شرما 31 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے۔صائم ایوب نے بھارت کے دونوں اوپنرز کے بعد مڈل آرڈر بلے باز تلک ورما کو 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا، یوں بھارت کی 97 رنز پر تیسری وکٹ گری۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف بھارت نے 15.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں بھارت ایشیا کپ بھارت نے
پڑھیں:
صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے لیے ایشیا کپ 2025 ایک ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔ یو اے ای کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اور یوں وہ لگاتار تین ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں بغیر رن بنائے آؤٹ ہونے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
صائم ایوب اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ عمان، بھارت اور اب یو اے ای کے خلاف میچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب نے زیرو کی ہیٹ ٹرک بنا لی،انھوں نے ایشیا کپ میں چار بالز کھیلیں البتہ وکٹیں 5لی ہیں
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 17, 2025
دلچسپ بات یہ ہے کہ صائم ایوب نے اس ایونٹ میں اب تک جتنے رن نہیں بنائے، اتنی وکٹیں لے چکے ہیں، جو ان کی کارکردگی پر ایک طنزیہ پہلو ڈالتی ہے۔
اب تک صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں عمر اکمل سب سے آگے ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہد آفریدی بھی 8 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب کا یو اے ای میں ریکارڈ بھی مایوس کن ہے۔ یہاں کھیلے گئے 11 میچوں میں وہ پانچ مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں، اور ان کی اوسط صرف 16.09 ہے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 122.06 تک گر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سال 2025 میں یہ صائم ایوب کا پانچواں صفر ہے، جو کہ کسی بھی بلے باز کے لیے اس کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی کرکٹر پھر ناکام صائم ایوب صفر پر آؤٹ وی نیوز