ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور امید ہے کہ بھارت کو ایک اچھا ہدف دیں گے، وننگ اسکواڈ کے ساتھ آج کا میچ کھیلیں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اس میچ کے لیے پرجوش ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ہم بھی آج کے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کررہے۔قومی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان اور محمد حارث شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور ابرار احمد فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب متاثرین ریلیف پیکج، وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان سیلاب متاثرین ریلیف پیکج، وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے، وزیر اعلی سندھ ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل صدر مملکت کا جے 10سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ بوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر ایشیا کپ کا فیصلہ
پڑھیں:
دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پروٹیز نے 195 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 139 رنز پر 19ویں اوور میں آوٹ ہو گئی تھی۔