پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز تیاری کا اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا

یہ میچ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ سیریز رواں ماہ ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

پاکستان نے اب تک 25 اوورز میں 121 رنز بنالیے ہیں اور اس کی ایک وکٹ گری ہے۔

منیبہ علی 62 اور سدرا امین 54 رنز پر کھیل رہی ہیں۔ منیبہ کے ساتھ اوپن کرنے والی شوال ذوالفقار صرف 3 گیندیں کھیل سکیں اور کوئی رنز بنائے بغیر آیابونگا خاکا کی گیند پر سنالو جافتا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔

ویمنز ورلڈ کپ رواں ماہ بھارت اور سری لنکا کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے تمام میچز کولمبو، سری لنکا میں ہوں گے کیونکہ سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سفر ممکن نہیں۔

3 میچوں پر مشتمل یہ سیریز پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم موقع ہے۔ سیریز سے قبل قومی ٹیم نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں دو ہفتوں پر محیط تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کی۔

مزید پڑھیے: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا

پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ ٹیم کا بنیادی مقصد ورلڈ کپ کی تیاری ہے اور یہ سیریز اس مقصد کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سیریز کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوتی ہے کہ وہ اپنی حالیہ تیاریوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

فاطمہ ثناء نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان کی ٹیم زیادہ تر بولنگ پر انحصار کرتی آئی ہے لیکن اس بار بلے بازوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے کیمپ کے دوران بیٹنگ پر کافی محنت کی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں تینوں ون ڈے میچز 16، 19 اور 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز سہ پہر 3:30 بجے رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی قیادت لورا وولفارڈ کے سپرد ہے۔ اسکواڈ میں ایک نئی کھلاڑی ایمان فاطمہ بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا تھا۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول 8 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا اہم موقع ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 مقابلے ہوچکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے۔ تاہم گزشتہ مرتبہ جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو پاکستان نے 14 ستمبر 2023 کو کراچی میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم کپتان فاطمہ ثنا قذافی اسٹیڈیم جنوبی افریقہ یہ سیریز کے خلاف ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا