ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

’اکیلا میسی کچھ نہیں کر سکتا‘، فٹبال لیجنڈ کا بیان

برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نازاریو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف اسپین کی فتح کو ٹیم ورک کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی میچ کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

ہسپانوی اخبار سے گفتگو میں رونالڈو نے کہا کہ اگرچہ فائنل صرف ایک گول کے فرق سے ختم ہوا۔ تاہم، پورے میچ کے دوران اسپین کا مکمل غلبہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ انہین زیادہ گولز کی توقع تھی لیکن وہ نہ ہو سکے، اس کے باوجود اسپین نے پورے مقابلے پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

رونالڈو کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی بھی اسپین کی اجتماعی کارکردگی کے سامنے فرق پیدا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، اصل طاقت ٹیم اور مشترکہ کھیل میں ہوتی ہے۔

برازیل کے لیجنڈ نے ارجنٹینا کی فائنل تک رسائی کو سراہتے ہوئے اسپین کے کھیل کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین کا اندازِ منفرد ہے اور مسلسل گیند پر کنٹرول ہی اس کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ اسپین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اجتماعی کھیل اور گیند پر مسلسل قبضہ جدید فٹبال میں کامیابی کی کنجی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’اکیلا میسی کچھ نہیں کر سکتا‘، فٹبال لیجنڈ کا بیان
  • بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان