City 42:
2026-07-24@07:32:51 GMT

ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا

اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT

سٹی42:  پاکستان کی بعض میڈیا آؤٹ لیٹیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا یہ بیان شائع کیا ہے کہ شیک ہیڈ تنازعہ کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  آج بدھ کے روز  اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے رسمی بیان میں بتایا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
 ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے تنازع کے بعد  ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ مشاورت جاری ہے اور کل(آج)  تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ 

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

ترجمان نے کہا  کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔

 اب یہ حقیقت کھل چکی ہے کہ بھارت کی حکومت نے ایشیا کپ کے پاکستان بھارت میچ میں مداخلت کی اور کرکٹ کو نورمز کی دھجیاں اڑانے کے لئے میچ ریفری کو بھی آلہ کار بنایا۔

 پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا آؤٹ لیتس نے یہ دعویٰ کیا کہ  آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

جس کے بعد  پاکستان کی بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے قیاس آڑائیاں کیں کہ پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی

آج پاکستان کا ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات سے میچ شیڈول ہے۔ لیکن پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کے متعلق کل منگل کے روز جو شیدول ہوئی نیوز کانفرنس کرنا تھی وہ نہیں کی۔ اب بورڈ کے ترجمان کے بیان سے یہ سامنے آیا ہے کہ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

تنازع کیا تھا

اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

بچے بچ گئے!

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ اینڈی پائی کرافٹ ایشیا کپ کے پاکستان کے بھارت میچ حوالے سے کیا تھا میچ کے

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار