کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) مشیر کےپی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ رپورٹ، "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ مینڈیٹ چوری کا سب سے بڑا اور واضح ثبوت ہے، یہ ایک غیرجانبدار رپورٹ ہے، اسے فوری طور پر پبلش کیا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن اپنے کالے کرتوت چھپانے کی کوشش نہ کرے، ووٹ چوری کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، کامن ویلتھ رپورٹ، الیکشن کمشنر کی غداری کا واضح ثبوت ہے، کامن ویلتھ کے اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور پر رپورٹ پبلش کریں،یہ ووٹ کے تقدس کی پامالی کا معاملہ ہے، پاکستان کے عوام کامن ویلتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ووٹ چوری کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔
(جاری ہے)
مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک و قوم کیلئے جس بہادری اور دلیری سے جیل کاٹی ہے پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے قوم کے سامنے خود اعتراف کریں گے اور بانی پی ٹی آئی سر خرو ہوں گے ، معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ اور اس کی مضبوطی کا ڈھنڈورا پیٹنا ہر دور میں (ن) لیگ والوں کا وطیرہ رہاہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کی زرعی معیشت تباہ ہو گئی ہے لیکن حکومت ابھی تک بحالی کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کر سکی ، پنجاب کی وزیر اعلیٰ آنیاں جانیاں چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پیکج کا اعلان کریں ۔ وزیر اعلیٰ یہ تاویل پیش کر رہی ہیں کہ وہ باہر نکلتی ہیں تو فیلڈ میں موجود افسران کا م کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وزیر اعلیٰ فیلڈ میں نہیں ہوتیں تو متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جو تشویش کی بات ہے۔ مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ فوری طو رپر متاثرین کی بحالی کا منصوبہ پیش کریں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کامن ویلتھ رپورٹ وزیر اعلی
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر