بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر پوری قوم کو فخر ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار وہ افغان ہیں جنہیں چوالیس برس تک گلے سے لگائے رکھا۔ آج بھی شہداء کو دہشتگردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے بہترین نظام فراہم کیے۔ کامیابیاں ہمیشہ محنت سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔
ایف آئی اے نے جعلی ورک ویزہ پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کو دی جاتی ہے ہے جو بڑے نے کہا
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔