2025-09-18@16:49:57 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک»:

    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ کی بصیرت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانے والی ڈیجیٹل جدت  ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریاض میں 15 تا 17 ستمبر ‘Future of Global Finance is Local+Digital’ کے عنوان سے منعقد ہونے والے  Money20/20 Middle East کے پہلے ایڈیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی مالی شمولیت کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے۔ اس موقعے پر فِن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے بین الاقوامی ماہرین روب کیمرون (گلوبل ہیڈ آف ایکسیپٹنس سلوشنز، ویزا) اور احمد حبیب الحداد (سینیئر ڈائریکٹر، پروڈکٹ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔  کیش لیس معیشت کی طرف...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔ ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد، مضبوط سکیورٹی، اور جدت پر مبنی پراڈکٹ ڈیزائن ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے اہم ہے۔ ” From Cybersecurity to Digital Payments – Ensuring Trust in a Cashless Future ” کے عنوان سے منعقدہ سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، جہانزیب خان نے ملک کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو تقویت بخشنے میں ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارمز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان میں کیش لیس اور جدید معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ان کا...
    ---اسکرین گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور کا کہنا...
    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی آئینی قیادت پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اعتماد وزیر اعلیٰ نے پہلی باضابطہ ای-سمری پر ڈیجیٹل دستخط کر کے اس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پہلی ای-سمری اتوار کے روز آن لائن سسٹم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کیے۔ اس اقدام کو دفتری نظام میں شفافیت، وقت کی بچت اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ کی سمت ایک بڑی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔...
    کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر فراڈ کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کو ایسے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کو کہا جاتا ہے۔ کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے صارف کو فون کال کے ذریعے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔ ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے موصول ہونے والا کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں کیونکہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال کے آغاز میں، 29 جنوری کو صدرِ پاکستان نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترمیم پر دستخط کیے۔ حکومت نے اسے جعلی خبروں، ریاست مخالف بیانیے اور ڈیجیٹل انتشار سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم قرار دیا، مگر اس بل کی منظوری کے طریقہ کار، اس کے غیر واضح الفاظ، اور بے پناہ اختیارات نے ایک بنیادی سوال کو جنم دیا: کیا ہم جمہوریت میں جی رہے ہیں یا محض ریاستی کنٹرولڈ براڈکاسٹ کے سبسکرائبر بن چکے ہیں؟ اس قانون کا پس منظر چند خوفناک سوشل میڈیا سانحات سے جڑا ہے: مشہور انفلوئنسر ثنا یوسف کا پْراسرار قتل، ٹک ٹاک اسٹارز پر بڑھتے تشدد، اور حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور جے ایس بینک کے مابین ڈیجیٹل سسٹم کے لئے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت وہ سسکو کی جدید ”ایپلیکیشن سینٹرک انفراسٹرکچر ” ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کا مقصد جے ایس بینک کے ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کو مضبوط کر نا شامل ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب میں ڈی ڈبلیو پی کے ریجنل سیلز ہیڈ وسیم شیرنے شرکت کی۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سسکو اے سی آئی سسٹم مسقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جے ایس بینک کے دفتر میں نصب کئے ہیں۔پارٹنرشپ میں اپنا کردا ر ادا کرتے ہوئے سسکو کے ماہرین...
    عیدالاضحیٰ پر قربانی میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے مویشی منڈی میں خرید و فروخت کو ڈیجیٹل بنانے اور صارفین کو اپنی قربانی کی مذہبی ذمہ داریاں آسانی سے ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے پاکستان بھر میں منتخب مویشی منڈیوں میں راست پر مبنی کیو آر کوڈ ادائیگی نظام نصب کیا گیا ہے۔ جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ‘گو کیش لیس’ مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد راست انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینا اور مالیاتی رسائی کو وسیع کرنا ہے۔ یہ سہولت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں کی منتخب مویشی منڈیوں میں دستیاب ہے، جہاں...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی مشن کے تحت مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد تک مالی امداد پہنچانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 4 ملین مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 لاکھ سے زائد مستحقین تک یہ امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اس کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو لائسنس جاری کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر ہے۔ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لائسنس کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سرمایہ کاری تک رسائی کو بہتر بنانے، اور ملک بھر میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے۔نئے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل بروکریج ہاؤس کے ذریعے سرمایہ کار بغیر کسی جسمانی ملاقات، کاغذی کارروائی یا روایتی بروکریج چینلز کے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور سرمایہ کاری کے سودے کر سکیں گے۔...
    راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی، جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل تھے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملے کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ گواہ اویس شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی...
    پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرکے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک بورڈ کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کیا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور مشیر خزانہ خرم شہزاد سمیت حکومتی حکام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں، معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ...
۱